Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

برہان وانی کے ساتھی سمیت3شہید، ڈھونگ الیکشن کا آخری مرحلہ بھی ناکام، مکمل ہڑتال

(شمارہ 693)

برہان  وانی کے ساتھی سمیت3شہید، ڈھونگ الیکشن کا آخری مرحلہ بھی ناکام، مکمل ہڑتال

بھارتی فوج کی 300 اضافی کمپنیاں تعینات،قابض فوج کے تاریکی میں چھاپے،گھروں میں توڑ پھوڑ،حریت قائدین کی مذمت،مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قتل
شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے گھر وں میں گھس کر فائرنگ کی گئی،3 شہداء سپرد خاک‘ جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت،بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں، پلوامہ میں بھارتی ڈھونگ الیکشن کا چوتھا مرحلہ بھی ناکام، قابض فورسز کشمیریوں کو زبردستی ووٹ نہ ڈلوا سکے، وادی بھر میں مکمل ہڑتال ،فورسز کی 300 اضافی کمپنیاں تعینات، گھر گھر تلاشی کے دوران  برہان وانی کے ساتھی سمیت 3 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، تینوں نوجوانوں کو شوپیاں میں نشانہ بنایا گیا،جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی، وادی میں بدترین کریک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا،جن میں ڈاکٹرز، انجنیئرز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نام   نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ تین میں سے ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کی خلاف ورزی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کرکے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔قبل ازیں ضلع شوپیاں میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا جس پر بھارتی فوج کو سرچ آپریشن کرنے کا بہانہ ہاتھ آگیا اور بھارتی فوج نے اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں بھارتی فوج نے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 13 کشمیریوں کو شہید اور 132 کو زخمی کیا جب کہ 182 شہریوں کو بلاجواز حراست میں لیا گیا اور 6 خواتین کی عصمت دری کی گئی، اسی طرح وادی بھر میں 20 مکانوں کو تباہ کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ ضلع میں 6مئی کو نام نہاد انتخابی ڈرامے کے آخری مرحلہ میں ووٹنگ  ہوئی جبکہ حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی اور دیگر لیڈروں کی اپیل پر کشمیریوں الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا نام نہاد الیکشن کے پیش نظر بھارتی فوج نے 300سے زائد اضافی کمپنیاں تعینات کر کے مقامی کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما گل محمد میر کو اْن کے گھر میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مسلح افراد نے بی جے پی کے ضلعی نائب صدر گل محمد میر کو گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔نامعلوم مسلح افراد گل محمد میر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد الیکشن ڈرامہ کا آخری پرسرگرم کشمیری نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران شوپیاں او رپلوامہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر200سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔زیادہ تر نوجوانوں کو رات کی تاریکی میں گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور تحریک حریت کے سربراہ محمدا شرف صحرائی نے شوپیاں اور پلوامہ میں گرفتاریوں کی سخت مذمت کی ہے۔  بھارتی قابض انتظامیہ نے شوپیاں اور پلوامہ میں فوج ، سی آر پی ایف اور انڈوتبت بارڈر پولیس کی 300کمپنیوں کو تعینات کردیں۔بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ کے علاقوں تہاب اور چیواکلاں سے 68جبکہ شوپیاں کے علاقوں ویہل اور نارواہ سے 81 نوجوان رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کئے گئے۔اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ بھارتی اہلکاروں نے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor