Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

سری لنکا ، مسلمانوں کے گھروں پر حملے،200 مبلغین ملک بدر

(شمارہ 693)

سری لنکا ، مسلمانوں کے گھروں پر حملے،200 مبلغین ملک بدر

دکانوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا،متعدد زخمی،کرفیو نافذ،سوشل میڈیا پر توڑپھوڑ اور پتھراؤ کی ویڈیو وائرل، مذہبی رہنماؤں کے لئے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ
سری لنکا حکومت نے ویزا پالیسی بھی سخت کردی،بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور مالدیپ کے شہری شامل تھے،ملک بدر کئے جانوں میں400 غیرملکی بھی شامل ہیں،رپورٹ

کولمبو(نیٹ نیوز) کفریہ قوتوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں سازشوںکا سلسلہ جاری رکھا ہے، روہنگیا مسلمانوں  کے بعد اب سری لنکا میں بھی مسلمانوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کیا جانے لگا،سری لنکا کے نگامبوعلاقہ میںاسلام دشمن شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اورگاڑیوں پرحملہ کر کے نقصان پہنچایا گیا، حالات بگڑنے کے بعد علاقے میں کرفیولگا دیا گیا ہے۔ایک پولیس افسرکے مطابق فساد میں جن لوگوں کا سرگرم رول رہا، ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی جارہی ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پروائرل ایک   ویڈیو میں فساد کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ شر پسند عناصر مسلمانوں کے گھروں پرپتھرائو کر رہے ہیں اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ادھر دھماکوں کی آڑ میں  2 سو مسلمان مبلغین سمیت 6 سو غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نے کہا کہ مذہبی رہنما قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن سے قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ملک بدر کردیا گیا۔سری لنکن وزیر داخلہ نے ملک بدر کیے جانے والے افراد کی شہریت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں میں بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور مالدیپ کے شہری شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ’ یہاں مذہبی انسٹی ٹیوٹ ہیں جہاں دہائیوں سے غیر ملکی مبلغ آرہے ہیں‘۔ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہاں کچھ ایسے ہیں جو یہاں تیزی سے پھیل گئے، ہم ان پر زیادہ توجہ دیں گے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor