Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

ماہِ رمضان میں بھی کشمیرمیں مظالم جاری (اداریہ)

ماہِ رمضان میں بھی کشمیرمیں مظالم جاری

اداریہ (شمارہ 694)

یوں تو ہر انسان ہر وقت ہی امن کا خواہش مند رہتا ہے، مگر ماہِ رمضان میں تو ہر مسلمان خاص کر امن کا خواہش مند ہوتا ہے، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادات امن و اہتمام سے بجالاسکے، مگر دشمنانِ اسلام، دہشت گردو بھارتی افواج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ایسے انسانیت وامن دشمن لوگ ہیں کہ ان کی طرف سے ماہ رمضان میں بھی کشمیری مسلمانوں پر مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔ چنانچہ خبروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،جس میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ کی برسات کے ساتھ سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں اور ان آپریشنزکے دوران  رواں ہفتے فائرنگ سے 3 نوجوان شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جانے والوں پر بھارتی اَفواج کی طرف سے وَحشیانہ تشددکا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسادیے جس سے 8کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ ادھر بھارتی فوج نے شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروں کشمیریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ بھارتی درندگی کے خلاف سوپور ٹاؤن میں ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔بڈگام میں بھارتی فورسز نے تین کشمیری بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔  رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو بھارتی فوج نے بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا اور سری نگر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیو الوں پر دھاوا بول دیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے اضافی نفری تعینات کی گئی اور پرامن کشمیریوں پر پیلٹ گن کے چھرے برسائے گئے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔حریت کانفرنس جموں کشمیر (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے 16مئی سے ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کیاہے۔ یہ ہفتہ شہید کشمیری رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور حول قتل عام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جائے گا۔ حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی مجلس عمل، انجمن اوقاف جامع مسجد اور انجمن نصرت العلوم کا مشترکہ اجلاس سری نگر میں ہوا جس میں ہفتہ شہداء منانے کا فیصلہ کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری نے پلوامہ ضلع میں بڑے پیمانے پرنام نہاد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مقامی کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی درندگی کے خلاف شدید احتجا ج کیا ہے۔ ادھر بھارتی فوج کے ہاتھوں اشفاق احمد صوفی نامی نوجوان کی شہادت کے خلاف سوپور میں دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ علاقہ میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا توبھارتی فوج اور سی آر پی ایف اہلکار نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑے اورپیلٹ گن کے چھرے برسانے کے ساتھ ساتھ بدترین لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے سری نگر، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ احتجاجی ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے مرکزی لیڈر مولانا عباس انصاری کی جانب سے دی گئی۔حریت کانفرنس سمیت تمام کشمیری تنظیموں نے ملزمان کو قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ جموں میں کچھ عرصہ قبل بھی ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے آصفہ بانو نامی مسلمان بچی سے زیادتی کی گئی تھی جس کے بعد کئی ماہ تک زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اپنی عروج پر ہے۔قابض افواج ماہ مقدس رمضان میں بھی نام نہاد تلاشی کے نام پرعوم کو ہراساں کررہی ہے۔ عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات پر گھروں سے باہر نکلنے پرمجبورکیا جارہا ہے۔

عام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مبارک اوقات میں اپنے ان مظلوم مسلمان بھائیوں کو یاد رکھیں اور مسلم حکمران بھی کاش کہ اس طرف اسلامی اخوت والی نظر ڈالیں، اس وقت عالم کفر اپنے افراد کے لیے کیا کچھ نہیں کررہے مگر مسلمانوں کے لیے مسلم حکمران کیا کر رہے ہیں؟ یہ رمضان ہمیں ہمدردی اور بھائی چارے کا جو سبق دیتا ہے، اسے اپنانے کی ضرورت ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor